ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھل فروش پر مبینہ تشدد کا واقعہ ، ٹریفک وارڈنز معطل

پھل فروش پر مبینہ تشدد کا واقعہ ، ٹریفک وارڈنز معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ٹریفک وارڈنز کا پھل فروش پر مبینہ تشدد کاواقعہ ، سی ٹی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دو ٹریفک وارڈنز کو معطل کر دیا ۔

چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نےٹریفک وارڈنز کی جانب سے پھل فروش پر مبینہ تشدد کےواقعہ کا نوٹس لےلیاہے۔ سی ٹی او نے انچارج رائے ونڈ سیکٹر اور ساتھی ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیاہے۔ سی ٹی او لاہورنے ایس پی صدر کو 3 یوم کے اندر انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی ٹی او کے مطابق اختیارات سے تجاوزبرداشت نہیں، کسی بھی شہری کی عزت نفس کو ہرگز مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واقعہ کیا ہوا ؟

واضح رہے کہ یہ واقعہ لاہور رائیونڈ میں پیش آیا جہاں ٹریفک وارڈن نے مفت فروٹ نہ دینے پر یتیم بچے (دکاندار) پر مبینہ تشدد کرڈالا،وارڈن کے تشدد سے گھر کے واحد کفیل زین العابدین کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ زین العابدین رائیونڈ میں پھل فروشی کا کام کرتا ہے، تشدد سے زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔متاثرہ نوجوان کی والدہ فوزیہ بی بی کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے مفت فروٹ لے جانا معمول بنا رکھا ہے، فوزیہ بی بی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دی تھی۔