ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا ماں اور تین بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

مریم نواز کا ماں اور تین بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مبینہ طورپر غیرت کے نام پر بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور تین بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کبیر والا میں مبینہ طورپر غیرت کے نام پر بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور تین بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیاہے۔ مریم نواز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان سے رپورٹ طلب کر تےہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بیٹے کے ہاتھوں والدہ اور بہنوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کی خبر پر انتہائی دکھ ہوا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے میں حکومت بھرپور کردا ر ادا کرے گی۔