سٹی42: آئی جی پنجاب کے حکم پر اعلٰی پولیس افسران کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے جامع مسجد ابو ہریرہ اقبال ٹاؤن میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے۔
کھلی کچہری میں ایس پی اقبال ٹاؤن سلمان لیاقت سمیت دیگر متعلقہ افسران اور سائلین کی بڑی تعداد شریک ہوئی. اس موقع پر شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا , فیصل کامران نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے .
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کھلی کچیریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے مابین فاصلوں کو کم کرنا ہے , شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ جاری رہے گا.