اسرار خان : باغبانپورہ کے علاقہ مؤمن پورہ قبرستان سے 6 ماہ کے بچے کی لاش چوری ہو گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔
پولیس کے مطابق داروغہ والا کے رہائشی شہری ناصر محمود کے ہاں عید کی رات بیٹا پیدا ہوا، جو چند گھنٹوں میں ہی دم توڑ گیا ۔ اہلخانہ نے بچے کی تدفین داروغہ والا کے مؤمن پورہ قبرستان میں کر دی ۔ اہلخانہ جمعہ کی سہ پہر قبرستان گئے تو قبر کھلی پائی، جس میں بچے کی میت بھی موجود نہ تھی ۔
بچے کے والد ناصر محمود نے قانونی کارروائی کیلئے تھانہ باغبانپورہ میں درخواست دے دی. بچے کے والد نے واقعہ میں قبرستان کمیٹی کے عملے کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں ۔