بچوں کی لڑائی، بڑوں کے جھگڑے میں تبدیل، فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی

21 Jun, 2024 | 06:54 PM

فرحان اعجاز  : ظفروال کے نواحی گاؤں غازی پور میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پرے، فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے ۔ 

لڑائی کے دوران فائر ایک کی گردن اور ایک کے بازو پر لگا ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، دونوں زخمیوں کو نارووال ڈی ایچ کیو نارووال ریفر کردیا گیا ہے ۔ 

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیان ریکارڈ کر لئے ،مزید تفشیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائر لگنے والے لڑکوں کا نام زکریا اور دانیال بتایا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں