اسرار خان : لاہور میں غریب کی سواری بھی غیر محفوظ ہو گئی، رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران سائیکل چوری کی 226 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں اقبال ٹاؤن ڈویژن 56 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، کینٹ ڈویژن سائیکل چوری کی 44 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سائیکل چوری کے 40 مقدمات کے ساتھ ماڈل ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا ۔ سول لائنز ڈویژن میں 38، صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کے 28 مقدمات درج ہوئے۔ سٹی ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران سائیکل چوری کی 20 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سائیکل چوری کی وارداتیں درج شدہ مقدمات سے کہیں زیادہ ہیں، بیشتر متاثرین خواری سے بچنے کیلئے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع نہیں کراتے۔