کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی وزارت داخلہ آمد، محسن نقوی سے ملاقات 

21 Jun, 2024 | 05:27 PM

اویس کیانی : کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ بارڈر سیکیورٹی، امیگریشن، غیر قانونی انسانی سمگلنگ  اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے، غیر قانونی نقل و حرکت اور انسانی سمگلنگ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے،  اس ضمن میں متعلقہ اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہم امیگریشن کے سسٹم میں بھی جدت اور بہتری لا رہے ہیں، الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کے نظام میں مزید بہتری لا رہے ہیں، چوبیس گھنٹے میں ویزہ جاری کیا جائے گا۔ پاکستان مختلف شعبوں میں کینیڈا کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کر سکتا ہے۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہنر مند افرادی قوت کی کینیڈا منتقلی سے غیر قانونی انسانی سمگلنگ کے واقعات میں  کمی آئے گی، پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مساوی حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا  تحفظ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ افغان مہاجرین کی کینیڈا منتقلی میں پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے، کینیڈین ہائی کمشنر نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیر داخلہ   محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ 

ملاقات میں کینیڈین ہائی کمیشن کے اعلی حکام۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور سینئر حکام کی بھی موجود تھے ۔ 

مزیدخبریں