اویس کیانی: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا خراب سسٹم ہی لوڈ شیڈنگ کی وجہ نکلا۔
دستاویزات کے مطابق پیسکو کوٹے سے کم بجلی استعمال کر رہی ہے، پیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 1 ہزار 4 سو 87 میگا واٹ ہے، پیسکو کو بجلی کا کوٹہ 1 ہزار 7 سو 7 میگا واٹ فراہم کیا جارہا ہے، پیسکو فراہم کردہ کوٹے کی نسبت ایک ہزار 4 سو 31 میگاواٹ کم بجلی حاصل کر رہی ہے، پیسکو حاصل کردہ کوٹے سے 276 میگاواٹ کم بجلی حاصل کر رہی ہے۔
دستاویزات میں مزید انکشاف ہوا کہ پیسکو ریجن میں 11 ہزار کےوی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ہے، پیسکو ریجن میں بجلی کا کم استعمال ایڈمنسٹریٹو ٹیکنیکل لاسز بھی ہیں۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں عوام کو گزشتہ دنوں 22 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا جس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور کے نوٹس لینے پر وزارتِ داخلہ نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔