ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عون چودھری کی وزیراعظم  سے ملاقات ، چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی 

 عون چودھری کی وزیراعظم  سے ملاقات ، چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری نے ملاقات کی جس دوران ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عون چودھری کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو چائینہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی گئی۔عون چودھری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو یقین دلایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں بجٹ میں بھر پور ساتھ دیں گے۔

ملاقات میں رہنما آئی پی پی عون چودھری نے یو اے ای میں لیبر ویزا کے مسائل پر وزیراعظم کی توجہ بھی دلوائی۔