سٹی42: اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے بڑی خبر،پرائمری اسکول بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی جس میں بچوں کو اسکول کی کتابوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کئے جائیں گے۔
اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں طلباء پر بیگز کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ ، سرکاری پرائمری اسکولوں میں یکم اگست سے بچے اسکول بیگ نہیں اٹھائیں گے۔ نئی پالیسی ہے تحت بچے اسکول کی کتابوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کئے جائیں گے۔ اقدام کا مقصد بھاری اسکول بیگز کا وزن کم کرنا ہے۔
طلباء کے لیے صحت مند ماحول اور سیکھنے کے خوشگوار تجربے کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے کہ نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہو گی، تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔