(علی رامے)لاہور میں گارمنٹس سٹی بنانے کا منصوبہ ،اس حوالے سے مزید تجاویز حکومت کوپیش کر دی گئیں۔
گارمنٹس سٹی کے لیے جگہ کے تعین کے لئے جو تجاویز حکومت کو پیش کی گئی ہیں ان میں سندر انڈسٹریل سٹیٹ اور قائداعظم بزنس پارک کے نام سامنے آگئے۔
محکمہ صنعت و تجارت نے رائے ونڈ کی بجائے دیگر آپشنز پر رائے کا اظہار کیا ، ذرائع کے مطابق قائداعظم بزنس پارک میں 650 ایکٹر اراضی خالی ہے۔