ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کا نام’گوگل‘ کیسے رکھا گیا؟

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کا نام’گوگل‘ کیسے رکھا گیا؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کو دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن مانا جاتا ہے لیکن لوگ حیران ہیں کہ اس کا نام کیسے رکھا گیا اور اس نام کا مطلب کیا ہے۔

یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب انٹرنیٹ پر ایک شخص نے یہ سوال پوچھا کہ کیا لفظ ’گوگل‘ ایک مخفف ہے؟

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی کے نام کے بارے میں انٹرنیٹ پر بحث کا آغاز ہونے کے بعد کئی لوگ کمپنی کے نام کے بارے میں ریسرچ کرنے لگے اور پھر مختلف نظریات سامنے آئے جن میں سے ایک نظریہ یہ ہے کہ گوگل ’Global Organization of Oriented Group Language of Earth‘ کا مخفف ہے۔

جبکہ ایک اور مشہور نظریہ یہ ہے کہ جب گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگے برن نے کمپنی کا نام رکھنے کے بارے میں سوچ رہے تھے تو کسی نے اُنہیں کمپنی کا نام ’Googol‘ رکھنے کی تجویز دی تھی لیکن اس وقت ایک دوست نے غلطی سے اس کی لفظ کی اسپیلنگ ’Google‘ لکھ دی جس کے بعد لیری پیج نے کمپنی کا نام ’Google‘ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

دراصل، ’Googol‘ ریاضی کی ایک اصطلاح ہے جسے ریاضی میں ایک بڑے نمبر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں 1 کے بعد 100 زیرو آتے ہیں۔

ریاضی کی یہ اصطلاح 1920ء میں امریکی ریاضی دان ایڈورڈ کیسنر کے 9 سالہ بھتیجے ملٹن سیروٹا نے وضع کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer