سٹی42: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ٹریفک وارڈن کا مفت فروٹ نہ دینے پر یتیم بچے پر مبینہ تشدد ، شدید تشدد کے باعث بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی دکانداروں سے مفت کھانے اور پیسے طلب کرنے لگے۔ ایسا ہی واقعہ لاہور رائیونڈ میں پیش آیا جہاں ٹریفک وارڈن نے مفت فروٹ نہ دینے پر یتیم بچے (دکاندار) پر مبینہ تشدد کرڈالا،وارڈن کے تشدد سے گھر کے واحد کفیل زین العابدین کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ زین العابدین رائیونڈ میں پھل فروشی کا کام کرتا ہے، تشدد سے زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ نوجوان کی والدہ فوزیہ بی بی کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے مفت فروٹ لے جانا معمول بنا رکھا ہے، فوزیہ بی بی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی گئی ہے۔
فوزیہ نے پولیس پر الزام لگایا کہ اپنے پیٹی بھائی پر مقدمہ درج نہیں کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے پر تشدد کرکےانسپکٹرجلیل اور وارڈن شوکت نے ٹانگ توڑدی۔