ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازگل کے بھائی کوبازیاب کرکے پیش کرنے کاحکم

شہبازگل کے بھائی کوبازیاب کرکے پیش کرنے کاحکم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہورہائیکورٹ نے شہبازگل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست پرآئندہ سماعت میں مغوی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  میں شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست ،جسٹس محمد امجد رفیق نے محمد یاسین کی  درخواست پرسماعت کی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڈ  عدالت کے روبرو  پیش  ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب  اور درخواست گزار کی جانب سے  ایڈوکیٹ رانا عبدالشکور اور میاں  احسان الحق ساجد  پیش ہوئے ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب نے پولیس افسران کی جانب سے رپورٹ پیش کی ، جسٹس محمد امجد رفیق نے  دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ عدالت کے حکم کی غلط تشریح کرکے موبائل کمپنیاں سی ڈی آر نہیں دے رہیں ، لاہور کے موبی لنک اور یو فون کے کسی انچارج کو کورٹ میں بلوائیں کہ یہ کمپنیاں سی ڈی آر کیوں نہیں دے رہیں ، آیا پولیس نے سی ڈی آر لینے کے لئے اپلائی بھی ہے یا نہیں ؟

اگر اپلائی نہیں کیا تو پولیس کے خلاف پرچہ کرنے کا حکم دوں گا - جو  سیف سٹی کیمروں کے حوالے سے جگہ کا معائنہ کیا  وہ ، رپورٹ کہاں ہے؟  ایس پی ماڈل ٹاؤن نے جواب دیا جی وہ جامع رپورٹ بنوالیتا ہوں ، فاضل جج نے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن   سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیں گے تو کورٹ آپ کو کے خلاف ایکشن ہی لے گی ،  بتائیں  آپ نے اخبارات  اشتہارات دئیے ہیں کیا الیکٹرانک میڈیا پر بھی دئیے ہیں ؟،  ایس پی ماڈل ٹاؤن نے جواب دیا جی الیکٹرانک میڈیا پر بھی اشتہار دئیے ہیں ، فاضل جج نے استفسار کیا  آپ نے موٹروے پولیس سے فوٹیج لی ہیں ؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے جواب دیا موٹروے پر صرف انٹری اور ایگزٹ کی فوٹیج ملتی ہے - عدالت نے استفسار کیا  جو ٹیم وہاں گئی تھی اس کی رپورٹ کہاں ہے ؟ اگر موٹروے سے گاڑی نکلتی ہے تو ان سے پوچھوں گا - لاء افسر نے جواب دیا  میں وہ تیار کروا دیتا ہوں - فاضل جج کے استفسار پر پنجاب حکومت کے لاء افسر نے بتایا کہ ان پولیس آفیسرز کی مانیٹرنگ کے لئے آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو مقرر کیا ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔


 

Ansa Awais

Content Writer