بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، ناصر جمال ایڈیشنل سیکریٹری دفاع مقرر

21 Jun, 2024 | 02:27 PM

بابر شہزاد تُرک : وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری، ائر وائس مارشل ناصر جمال خٹک کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ دفاع مقرر کردیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ دفاع ائر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری سبکدوش ہو گئے ہیں اور اُن کی جگہ ایئر وائس مارشل ناصر جمال خٹک کو ایڈیشنل سیکریٹری (ٹو) وزارتِ دفاع مقرر کیا گیا ہے، ناصر جمال خٹک کا تقرر سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر 2 سال کیلئے کیا گیا ہے، دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل (لیگل) ایوانِ صدر ڈاکٹر ذوالفقار حسین اعوان کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کی گریڈ 21 کی ریٹائرڈ افسر عزت جہاں کو 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری ایوانِ صدر مقرر  کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں