جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم کے تین روز میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو ترقیاں دینے کے دعوے دھرے رہ گئے،تین روز گزرنے کے باوجود بیشتر اضلاع نے تاحال محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس ہی طلب نہ کیا،ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب ہمایوں شاہد نے معاملہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی سی کیلئے دستاویزات فوری جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب ہمایوں شاہد نے معاملہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی سی کیلئے دستاویزات فوری جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ 5بجے تک تمام اضلاع ہرصورت ریکارڈ مہیا کریں، منسٹس آف میٹنگ، ڈی پی سی کی تاریخ اور زیرالتواء ترقیوں کا ڈیٹا فی الفورمہیا کیا جائے۔
ہمایوں شاہد نے بتایا کہ ترقیوں کا پرفارما بھی جلدازجلد ڈی پی آئی آفس کو فراہم کیا جائے،محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس طلب نہ کرنیوالے اضلاع کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب کی جانب سے تمام چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو آخری وارننگ جاری کردی گئی ہے۔