ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  ملک بھر میں جہاں گرمی اپنے عروج پر ہے وہیں آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔

ویسے تو گرمی کے موسم میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوجاتی ہیں، لیکن آج یعنی 21 جون کا دن شمالی نصف کرے میں سال 2024 کا سب سے طویل ترین دن ہے۔ایسا ہر سال ہی ہوتا ہے اور اس موقع کو خط سرطان (summer solstice) کہا جاتا ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں اسے موسم گرما کا پہلا دن قرار دیا جاتا ہے۔خط سرطان سے مراد زمین کی وہ حالت ہے جب سورج آسمان پر اپنے طویل ترین راستے پر سفر کرتے ہوئے سب سے زیادہ بلندی پر پہنچتا ہے۔

آج یعنی 21 جون 2024 کو سال کا طویل ترین دن ہے اور طویل ترین دن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ دن گرم ترین دنوں میں بھی شمار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب رات سے متعلق بھی بتایا گیا ہے جس کے مطابق آج رات سال کی مختصر ترین رات ثابت ہو گی۔ذرائع کے مطابق آج دن کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے ہو گا جہاں سورج صبح سے ہی آنکھیں دکھا رہا ہے جبکہ رات کا دورانیہ 10 گھنٹے ہو گا۔

دوسری جانب یکم جولائی سے دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گا اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے۔ 

ماہرین فلکیات کے مطابق اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہوجائے گا، اور 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer