ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار ملکو کا نام پی این آئی لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس

گلوکار ملکو کا نام پی این آئی لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کے لیے  دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس  شمس محمود مرزا نے محمد اشرف عرف ملکو کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کا نام مارچ 2024 کو پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا ،ملکو نے یوکے میں میوزک کنسرٹ کے لیے جانا تھا ،درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے ،درخواست گزار کا نام غیر قانونی طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

Ansa Awais

Content Writer