(وقاص احمد)صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانوں میں دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظرجدید طرز پر بننے والوں 10 تھانوں میں نقل و حرکت محدود کردی گئی۔
دس تھانوں کے مرکزی راستوں کو بند یا محدود کرکے متبادل راستے کھول دیے گئے،پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے دس تھانوں کو کالعدم تنظیم کی جانب سے تھریٹ موصول ہوا ، مزنگ اور سول لائن تھانے کو سب سے زیادہ حساس قرار دیدیا گیا ،مزنگ تھانے کی عمارت میں سول تھانہ بھی قائم ہے۔