خانیوال کی نرس کی رہائی کیلئے نرسوں اور ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال  جاری،سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند

21 Jun, 2024 | 10:58 AM

زاہد چودھری  ینگ ڈاکٹرز اور نرسز  کی سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور میں ہڑتال جاری،مریض رل گئے۔
سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں کام بند  ہونے کے باعث ہزاروں مریض علاج سے محروم ہیں۔
میو ، گنگا رام ، سروسز، جناح ، پی آئی سی ، چلڈرن ہسپتال کےآؤٹ ڈور میں کام بند ہے،ساہیوال میں ڈاکٹرز اور خانیوال میں نرس کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ہڑتال ختم کروانے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔
وائے ڈی اے  نے مطالبہ کیا ہے کہ  ڈاکٹروں کی گرفتاری پر حکومت معافی مانگے ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹروں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں ،
خانیوال میں گرفتار نرس کو فوری رہا کیا جائے۔

مزیدخبریں