پنجاب بھر میں سات روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

21 Jun, 2024 | 10:28 AM

(قیصر کھوکھر)دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ، محکمہ داخلہ نے پورے صوبے میں سات روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا فوری نفاذ کردیاگیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں جلسہ، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی ہے۔ صوبہ بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ خطرات کے پیش نظر عوامی ہجوم دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں جمعرات 27 جون تک کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں