فاطمہ عارف: گزشتہ روز برسے بادلوں نے موسم کے تیور بدل دیئے ،شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ،تیز ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شہر میں بارش کی پیشگوئی کر دی ۔ گرمی میں کمی آتے ہی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے،ہواؤں کا راج بھی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا ۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ ہوا۔ہوا کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سےآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔22 جون تک شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔