سٹی42: خیبر پختونخوا کے گورنر اور وزیر اعلیٰ دونوں کا تعلق ڈیرہ اسمعیل خان سے ہے، انتظامی امور مین تمام اختیارات وزیر اعلیٰ کے پاس میں لیکن اپنے علاقہ کی ترقی کے معاملہ مین گورنر فیصل کریم کنڈی بازی لے گئے۔ انہوں نے ڈیرہ کے عوام کو ڈیرہ اسمعیل خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قیام کے خوشخبری سنا دی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ ڈی آئی خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے این او سیز کےحصول کا عمل جاری ہے، سی پیک کے قریب نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنائیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو کوئٹہ تک توسیع دیں گے، امن ہمارا مسئلہ ہے ۔ اس حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس ڈیرہ یا کلاچی میں بلایا جائے۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کے متعلق گورنر فیصل کرین کنڈی نے بتایا کہ واپڈا کے وزیر سے آج جمعہ کے روز ان کی میٹنگ طے ہے، قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے دلیل سے مسائل حل کرانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہوں۔
پیپلز پارٹی کے گورنر نے مزید کہا کہ گرمیوں میں بجلی نہیں سردیوں میں گیس نہیں ہوتی۔ ہم گیس کا مسئلہ حل کرنے پر کام کررہے ہیں، گرانٹس کی فراہمی پر میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مشکور ہوں، ضم شدہ اضلاع میں ججز کی کمی کے حوالہ سے وفاقی حکومت سے بات کی ہے۔