ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  نریندر مودی کے دورے پر مقبوضہ کشمیر مینآج عام ہڑتال ہو گی

Kashmir Strike, Narendra Modi, City42, All Parties Hurrayat Conference , Occupied territory, International community
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بھارت کے  وزیراعظم نریندر مودی نے آج مقبوضہ کشمیر جانے کا پروگرام بنایا تو مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاسی جماعتوں نے آج ریاست میں عام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ  آج ہڑتال کا مقصد بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہےکہ جموں وکشمیرعالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے۔

حریت کانفرنس کے مطابق بھارتی قیادت ایسے دوروں سے عالمی برادری کو علاقے کی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ حریت کانفرنس نے اپیل کی کہ عالمی برادری امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور ہندوتوا پرستی کے لئے بدنام وزیراعظم  نریندر مودی کے دورے کے خلاف سماجی رابطوں کی سائٹوں پر کئی پوسٹرز بھی وائرل ہو رہے ہیں۔ نریندر مودی 20 جون سے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر  آ رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران نریندر مودی کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نریندر مودی کے دورے سے قبل سری نگر میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے۔