ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیے

Foreign Exchange Reserves, State Bank of Pakistan, City42 , Pakistan's Doller reserves
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حالیہ ہفتے کے دوران پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید  اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعدادو شمار جاری کر دیے ہیں۔

 اسٹیٹ بینک کےجاری کردی نئے اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ ہفتے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں3 کروڑ1 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد  14 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز رہے۔

 اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 13 کروڑ، 47 لاکھ ڈالر   ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 27 کروڑ 99 لاکھ ڈالر  موجود ہیں۔