عوام اور پاکستان کے مستقبل کیخلاف بجٹ ’اکنامک ہِٹ مین‘ نے بنایا، عمر ایوب

21 Jun, 2024 | 12:20 AM

سٹی42: قومی اسمبلی میں نئے سال کی بجٹ تجاویز پر بحث کے دوران اپوزیشن کے لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا  کہ  عوام اور پاکستان کے خلاف بجٹ "اکنامک ہِٹ مین" نے بنایا ہے۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے عمر ایوب نے حکومت پر سخت تنقید کی انہوں نے بجٹ سے ہٹ کر بھی کئی باتیں کیں،  انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار قانون کی بالادستی نہ رکھنے والے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرتے۔

 عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ عوام کے خلاف  اکنامک ٹیررازم ہے

  یہ بجٹ ایک غیرقانونی دستاویز ہے، بجٹ جب پیش ہوتا ہے تو فنانس بل سمیت تمام دستاویز ات یہاں پیش کرننا ہوتی ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ ایوان میں وہ دستاویز ات آئئیں ہی نہیں، صرف وزیر خزانہ کی تقریر تھی۔

عمر ایوب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال میں سب سے کم سرمایہ کاری موجودہ حکومت کے دور میں ہوئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ حکومت اعدادوشمار میں "دو نمبری"  کررہی ہے، ملک میں بے روزگاری اور افراط زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور فی کس آمدن میں کمی آئی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ شہباز شریف خود کو متنازعہ  بناکر خوش ہوتے ہیں، کرپشن کیسز میں ملوث افراد کرپشن کیسے ختم کریں گے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمر ایوب نے بجٹ کو "ڈڈو بجٹ" بھی قرار دیا۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ  بارہا بار یہ آئے ہیں اور جب گئے ہیں تو پیچھے کھنڈرات چھوڑ کر گئے ہیں،جب ہماری (پی ٹی آئی کی) حکومت آئی تو  لوڈ شیڈنگ ہمیں ورثے میں ملی،ہمیں ورثے میں منفی نتائج ملے،کووڈ آیا تو دنیا بند تھی، ہم نے پاکستان میں کووڈ کے دوران لاک ڈاؤن نہیں کیا۔ اس وجہ سے پاکستان ترقی کرتا گیا،

عمر ایوب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہ  انہوں نے خود اپنے لئے کھڈا کھودا، قبر میں لیٹے اور اپنے اوپر مٹی ڈال دی اور کہتے ہیں ہمیں بچاؤ،لوگ ان کے  ساتھ نہیں ہیں۔ یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ یہاں پر ایک "خود ساختہ ارسطو" بھی ہے،وہ بولا ہے کہ پانچ سال کیلئے بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھنا ہوگا، میں اس کی مذمت کرتا ہوں ، یہ شخص ہے کون،یہ کوئی بنانا ریپبلک ہے؟یہ حکومت اپنے آپ کو سمجھتی کیا ہے؟یہ لوگ کھوکھلے ڈھول ہیں۔

عمر ایوب کی تقریر کے بعد حکومتی بنچوں سے سینئیر پارلیمینٹیرین خواجہ آصف نے اس کے جواب میں سخت طنز اور طعن و تشنیع پر مشتمل خطاب کیا۔

مزیدخبریں