عثمان بزدار کی آج طلبی، نیب نے نیا سوالنامہ تیار کرلیا

21 Jun, 2023 | 11:56 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب )نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو 22 جون کو 12ویں مرتبہ طلب کررکھا ہے،نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں طلب کیاہے۔نیب نے سابق وزیراعلیٰ کیلئے نیا سوالنامہ تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو متعلقہ ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی ہے،عثمان بزدار کو اب تک گیارہ مرتبہ طلب کیا جا چکا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

مزیدخبریں