ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ پیرس پہنچ گئے۔ وزیراعظم کا پیرس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف فرانسیسی صدر کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں،شیری رحمان، سردارایاز صادق، مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں ۔
وزیراعظم گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،فرانس کی میزبانی میں سربراہی اجلاس میں 50سے زائد سربراہان مملکت شرکت کررہے ہیں ۔
وزیراعظم فرانسیسی صدر کی جانب سے عشایئے میں شرکت کریں گے،وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔