(زاہد چوہدری)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کانیابورڈ آف مینجمنٹ تشکیل، مینجمنٹ 4سال کیلئے خدمات انجام دے گی۔
حکومت پنجاب نے پی آئی سی کے مالی اور انتظامی امور انجام دینے کیلئے نئے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل مکمل کرلی ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر عنبر ملک ، میجر ریٹائرڈ جاوید اقبال ، مس شازیہ مسرور بورڈ آف مینجمنٹ کی رکن نامزد کی گئی ہیں ۔ معروف بزنس مین عامر فیاض ، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور احسن بشیر بھی بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن نامزد کئے گئے ہیں ۔ بورڈ آف مینجمنٹ آئندہ سال کیلئے خدمات سرانجام دے گا ۔