ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارٹی رہنماؤں کو علیحدگی پر اکسانے کے الزام میں پرویز خٹک کیخلاف جماعتی کارروائی شروع

 پارٹی رہنماؤں کو علیحدگی پر اکسانے کے الزام میں پرویز خٹک کیخلاف جماعتی کارروائی شروع
کیپشن: Pervez Khattak, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  نے پارٹی رہنماؤں کو جماعت سے علیحدگی پر اکسانے کے الزام پر پرویز خٹک کیخلاف جماعتی سطح پر کارروائی کا آغاز کردیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا،پرویز خٹک سے 7 روز میں جواب طلب کیاگیاہے۔جواب تسلی بخش نہ ہونے یا اظہاروجوہ کے نوٹس کے جواب سے گریز پر کارروائی آگے بڑھانے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیاہے کہ جماعت کے علم میں آیا ہے کہ آپ اراکین سے روابط قائم کرکے انہیں جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں، پرویز خٹک 7 یوم میں اس تاثر کے حوالے سے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔

Bilal Arshad

Content Writer