میں نےتو ایشیا کپ کیلئےہائبرڈ ماڈل کو پہلےہی مسترد کردیاتھا،ذکا اشرف

21 Jun, 2023 | 07:41 PM

ویب ڈیسک: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ میں نے ایشیا کپ کیلئے ہائبرڈ ماڈل کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا۔

 سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا کہ پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کی مدت 19 جون کی رات ختم ہو چکی، اب مینیجمنٹ کمیٹی مزید کام نہیں کر سکتی، پیپلز پارٹی کی قیادت کی خواہش تھی کہ ذکا اشرف کو چیئر مین کرکٹ بورڈ نامزد کیا جائے، پی سی بی کا اختیار الیکشن کمشنر کے پاس ہے،عید سے قبل پی سی بی سے متعلق الیکشن کرا دیں گے۔

 ایشیا کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست کے طور پر استعمال کرتا ہے، فٹبال ہاکی کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہیں تو کر کٹ ٹیم کیوں نہیں، اگر بھارت نیوٹرل گراونڈ کی بات کرتا ہے تو پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا۔

 دوسری جانب سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تھا، بد قسمتی سے منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا، کرکٹ ملک کو متحد کرتی ہے، ملک بھر سے ٹیلنٹ آگے آرہا ہے، کوئی غیر آئینی کام نہیں ہو گا، وزیراعظم اور آصف زرداری کا اعتماد کرنے پر مشکور ہوں، ایشیاء کپ ورلڈ کپ آرہا ہے تیاری کرنی ہے، میں نے ایشیا کپ کیلئے ہائبرڈ ماڈل کو پہلے ہی مسترد کردیاتھا۔

 ان کا مزی کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیاء کپ کی میزبانی دی، پاکستان کو مکمل ایشیاء کپ کی میزبانی کرنی چاہیے، اہم میچز باہر ہوں گے اور نیپال بھوٹان کے میچز پاکستان میں ہوں گے، پاکستان کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل ایک زیادتی ہے، میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔

مزیدخبریں