ویب ڈیسک: کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے گئے۔
کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی طلبی کیلئے جاری کردہ سمن میں ایس پی سول لائینز اور ماڈل ٹاون کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت 5 ملزمان کی حاضری کو یقینی بنائیں، ملزمان کو 21 جون کو شام 7 بجےڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔
سمن میں مزید کہا گیا کہ ملزمان تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی تفتیش کیلئے پیش ہوں، مقدمہ 10 مئی کو قتل،اقدام قتل،توڑ پھوڑ،جلاو گھیراو اور دہشت گردی کے دفعات کے تحت درج ہوا تھا، طلب کیے گئے ملزمان میں عمران خان، بشری بی بی، حماد اظہر ، حسان خان نیازی اور مراد سعید شامل ہیں۔