ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ کی زیر صدارت حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس طلب

وزیر داخلہ کی زیر صدارت حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس طلب
کیپشن: Rana Sanaullah Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو اور سیکریٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ نے اجلاس میں شرکت کی۔تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر شفیق امینی، مفتی عمیر الازہری اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایف آئی اے، پی ٹی اے، پیمرا اور صوبائی محکمہ داخلہ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، ناموس رسالت پر کسی قسم کی مصلحت کا تصور نہیں کیا جا سکتا، عشق رسالت ہر مسلمان کی رگ رگ میں ہے ، ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا۔

اجلاس میں ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے لیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ معاہدہ کے بقیہ نکات پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

Bilal Arshad

Content Writer