( سٹی42)جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر راجہ شاہ نواز نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ شاہ نواز کا کہنا تھا کہ میں 9مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور حلقہ پی پی 27 کا ٹکٹ واپس کا اعلان کرتا ہوں ،ان کاکہناتھا کہ پاک فوج ہماری ہے اور اسکی وجہ سے پاکستان قائم ہے
یاد رہے کہ راجہ شاہ نواز سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے قریبی ساتھی ہیں،راجہ شاہ نواز پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اس حلقے سے الیکشن میں حصہ بھی لے چکے ہیں۔