20 سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج

21 Jun, 2023 | 06:03 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)سندر میں بیس سالہ لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
سندر میں بیس سالہ لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔زنیرہ کے قتل کا مقدمہ شوہر قربان علی اور اسکے تین بیٹوں کیخلاف درج کر لیا گیا۔ مقتولہ کی والدہ کے مطابق قربان علی نےان کی بیٹی کو جنسی زیادتی کے دوران قتل کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ زنیرہ نے قربان علی کیساتھ نکاح کیاہوا تھا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

 ایک اور واقعے میں سول لائن پولیس  نے کارروائی کے دوران دیور کے قتل میں ملوث بھابھی ساتھیوں کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

 ایس پی سول لائنز حسن جاوید بھٹی کے مطابق سول لائن پولیس نےکارروائی کرتے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے مقتول داؤد اکرم کو اقدام قتل کے مقدمہ کی پیروی پر قتل کر دیا تھا۔گرفتارملزمان میں شاہد اکرم، مقصود اکرم عرف کالے خان اور عائشہ شاہد شامل ہیں۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے روزینہ پارک میں گھر سے گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کےلیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

مزیدخبریں