سٹی 42: سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر سستا ہوکر 1934 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔ایک تولہ سونا 1800 روپےکمی سے 2 لا کھ 18 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔دس گرام سونا 1543 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہو گیا۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی 50 روپے اور 42.87 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی ، قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔