ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا 8 سالہ بچے پر بدترین تشدد

سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا 8 سالہ بچے پر بدترین تشدد
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیاض جعفری: میہڑ میں سبق یاد نہ کرنے پر  قاری نے 8 سالہ بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

میہڑ میں بیٹو جتوئی لنک روڈ کے دینی مدرسے میں قاری نے 8 سالہ بچے وقار چانڈیو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ مولوی محمد نواز سولنگی نے وقار کو سبق یاد نہ کرنے پر اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ درد سے کراہتا رہا اور بچے کے جسم پر تشدد کے نشان واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

 متاثرہ بچے کے والد نے ایس ایس پی دادو سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer