ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کشتی حادثہ ، وزارت خارجہ کو اہم معلومات فراہم کر دی گئیں

DNA samples of suspected Pakistanis died in the Greece Traller accident were sent to the foreign office of Pakistan, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یونان کشتی حادثہ پر وزارت خارجہ کو اہم معلومات دے دی گئیں۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق  یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت کیلئے اہم معلومات وزارت خارجہ کو دی گئی ہیں،معلومات میں یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ڈی این اے کی معلومات شامل ہیں،وزارت خارجہ کو موصول معلومات میں 98 نوجوانوں کے اہل خانہ کے ڈی این اے سیمپلز شامل ہیں،وزارت خارجہ کو ملنے والے ڈی این اے سیمپلز میں 56 کا تعلق گجرات سے ہے ،وزارت خارجہ کو ملنے والے ڈی این اے سیمپلز میں 42 کا تعلق گجرانوالہ سے ہے ۔

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ معلومات کو شناخت کیلئے یونان حکام کو فراہم کریں گے ،ڈی این اے سیمپلز کے بعد یونان میں موجود نعشوں کی شناخت کی جائے گی ۔