یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 23 جون تک ملتوی

21 Jun, 2023 | 04:30 PM

جمال الدین جمالی: شیرپاؤ پل پر سڑک بلاک کے اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

 اس موقع پر یاسمین راشد کے وکلاء نے درخواست ضمانت پر دلائل کیلئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مقدمے کی سماعت کی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

 خیال رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 97/23 میں نامزد ہیں جہاں ان پر پر شیرپاؤ پل پر سڑک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

  ڈاکٹر یاسمین راشد کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت خارج ہو چکی ہے جبکہ انہیں جناح ہاؤس حملے کے مقدمہ نمبر 96/23 سے بھی ڈسچارج کیا گیا تھا۔

 عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت 23 جون تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں