ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر بارش ہو گی یا نہیں؟بڑی پیشگوئی

عید پر بارش ہو گی یا نہیں؟بڑی پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر لاہور میں گرمی نے دن بھر خوب تیور دکھائے ، ہر جاندار چیز گرمی سے ستائی نظر آئی درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی بھی امکان ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ماہرین نے شہریوں کی عید پر بارش کی نوید سنا دی۔
ماہرین موسمیات شاہد عباس نے پچیس سے 30 جون تک لاہور میں ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ  بارشوں کے باعث عید پر موسم خاصا خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔