پتنگ بازی ، قاتل ڈور نے بہن کو کالج چھوڑ کر واپس آنے والے نوجوان کی جان لے لی   

21 Jun, 2023 | 04:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) گجرات میں ڈھکر پلازے کے قریب قاتل گلے پر ڈور پھیرنے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق 17 سالہ نوجوان اپنی بہن کو کالج چھوڑ کر واپس آرہا تھا کہ اچانک ڈور گلے پر جا پھری۔ نوجوان معاذ بغداد کالونی کا رہائشی تھا۔ مقتول کے والد ذوالفقار اسلم کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گجرات پولیس پتنگ بازوں کو قابو کرنے میں ناکام ہے۔ گجرات ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کو کھلی چھوٹ ملی ہے۔

مزیدخبریں