ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کوچیف جسٹس آف پاکستان ہونگے

Qazi Faiz Isa will take oath as Chief Justice of Pakistan on September 17, City42
کیپشن: صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے 3کے تحت  چیف جسٹس کی رسمی تعیناتی کر دی ہے۔ فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

 تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت کی منظوری کےبعد  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 ء سے  ہو گا، جب موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال  ریٹائر ہوں گے۔ موجود چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس عمر عطا بندیال  آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ جائیں گے۔

صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3کے تحت کی،صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے 3کے تحت  چیف جسٹس کی رسمی تعیناتی کر دی ہے۔