باسم سلطان : ریورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ریور چینلائزیشن کا سلسلہ جاری۔ سفائر بے کمرشل منصوبے کے سامنے دریائے راوی کے پشتے بنانے کا عمل تیز کر دیا گیا۔ پیکج ون کے تحت 3 کلومیٹر زمین پر دریا کے دونوں اطراف میں پشتوں کی تعمیر 30 فیصد مکمل کر لی گئی۔
ریورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ریور چینلائزیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ سفائر بے کمرشل منصوبے کے سامنے دریائے راوی کے پشتے بنانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ پیکج ون کے تحت 3 کلومیٹر زمین پر دریا کے دونوں اطراف میں پشتوں کی تعمیر جاری ہے۔
پشتوں کے پیکج ون کا 30 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ ریور کیساتھ دونوں اطراف میں دو ڈیم بنائے جائیں گے۔ جن سے اگلے ہزار سال تک سیلابی صورتحال نمٹا جا سکے گا۔ پشتے بن جانے کے بعد دریا کے اطراف میں 300 فٹ چوڑی میں بلیوارڈ بھی بنائی جا رہی ہے۔ دریا کے اطراف میں خوبصورتی کیلئے تھیم پارکس ، واشنگ ٹریکس اور کمرشل مارکیٹ بھی تعمیرہوگی۔