ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاطف اسلم نے لاکھوں روپے ٹیکس ادا کردیا

عاطف اسلم نے لاکھوں روپے ٹیکس ادا کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے سال 2023 کے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی۔ 

 رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی جانب سے سال 2023 کے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔  ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ ایف بی آر نے عاطف اسلم کا سال 2020 کا انکم ٹیکس آڈٹ بھی شروع کررکھا ہے۔ ایف بی آر نے آڈٹ کیلئے گلوکار عاطف اسلم سے بکس آفس اکاونٹس،بنک سٹیٹمنٹس سمیت دیگر اہم دستاویزات طلب کی ہیں۔ تاہم گلوکار عاطف اسلم نے تاحال آڈٹ کیلئے ایف بی آر کو تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer