چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

21 Jun, 2023 | 01:57 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی کی تین جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی اور اس کے وکلاء اشتیاق احمد خان اور ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے-

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف قتل کی ایف آئی آر نمبر 44/23 دفعہ 302 اور 7ATA پولیس اسٹیشن شہید جمیل کاکڑ کوئٹہ میں درج ہے، عدالت میں درخواست گزار وکیل نے ایف آئی آر پڑھی اور سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا-

وکیل نے کہا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن پولیس کے گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔ استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا یہ متعلقہ فورم پر جا سکتے تھے-

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چئرمین پی ٹی آئی کی تین جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

مزیدخبریں