ون ڈے ورلڈکپ شیڈول کا اعلان، تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی

21 Jun, 2023 | 12:41 PM

Ansa Awais

( سٹی42)امسال ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ شیڈول کا اعلان 27 جون کو متوقع ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس میں تاخیر میں وجہ  بھی سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی مینز کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان 27 کو جون کیے جانے کا امکان ہے،شیڈول ورلڈکپ کے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر سامنے لایا جاسکتا ہے، 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز سے 100 دن کا کاؤنٹ ڈاؤن 27 جون سے شروع ہوگا،بتایا جارہا ہے کہ شیڈول میں تاخیر پاکستان کی طرف سے چند وینیوز پر اعترضات کی وجہ سے ہوئی۔

مزیدخبریں