قیصر کھوکھر: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج رات آٹھ بجے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے آج رات آٹھ بجے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا، کابینہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے ٹی بی پروگرام کے کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت میں توسیع کرے گی،کابینہ کے اجلاس میں ہپاٹائٹس ملازمین کے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کی منظوری دی جائے گی۔
اس کےعلاوہ اجلاس میں کابینہ صحت سہولت کارڈ کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کی بھی منظوری دے گی، محکمہ لٹریسی کے کنٹریکٹ ملازمین کو بھی اسی اجلاس میں توسیع دی جائے گی۔