ساجد علی: مہنگائی کا طوفان مویشی منڈیوں تک بھی پہنچ گیا، قربانی کا جانور لینے آئے شہری مہنگائی سے پریشان، قیمتوں کی اونچی اڑان، بیوپاریوں کا بھی مہنگائی کا شکوہ، قربانی کریں گے بھی یا نہیں، متوسط طبقہ سوچ میں پڑ گیا۔
قیمتوں کی اونچی اڑان اور مہنگائی کے باعث غریب طبقہ قربانی کی سعادت سےمحروم ہونےکےدہانے پر ہے جبکہ جانوروں کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ دیکھنے میں سامنے آرہا ہے ۔
بیوپاریوں نے بھی مہنگائی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی 50 فیصد تک بڑھ گئی ہے، لیکن گاہگ پچھلے سال جیسا ریٹ لگاتے ہیں۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھاکہ پچھلے سال کی نسبت قیمتیں دوگنا تک بڑھ چکی ہیں، مہنگائی کے باعث قربانی کرنا نہایت مشکل لگ رہا ہے۔