پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کی طبیعت ناساز، آئی سی یو میں داخل

21 Jun, 2022 | 10:32 PM

Imran Fayyaz

لندن: (ویب ڈیسک)  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس آئی سی یو میں داخل ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق  ظہیر عباس جو لندن میں موجود ہیں انہیں کو تین دن پہلے ہسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ آکسیجن پر ہیں، ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔

ظہیر عباس کی فیملی کی جانب سے مداحوں سے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے، وہ ڈائیلیسز پر ہیں اورکمزوری محسوس کررہے ہیں جبکہ ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔

مزیدخبریں