(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا بھی خراب کر گیا،یہ نیا پاکستان بناتے بناتے مہنگا پاکستان بنا کر چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جتنی کرپشن کی اب اس کو جواب دینا پڑے گا،ان کا کہناتھا کہ کرپشن کے لئے بنائی ہوئی کمپنی میں عمران خان کی کک بیکس جاتی تھیں، ثابت ہو رہا ہے عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ سو فیصد جھوٹ تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنی کرسی بچانے کے چکر میں عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا،پاکستان میں مہنگائی اور معاشی بحران کی بڑی وجہ عمران خان ہے ۔بلاول بھٹو کا مزید کہناتھا کہ آصف زرداری کی محنت کی وجہ سے پاکستان کو پہلی بار جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملا،انہوں نے کہا کہ فیٹف کے پلیٹ فارم پر ہمیں بڑی کامیابی ملی ہے ،یہ کامیابی سب کی مشترکہ کاوش ہے۔